12 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور علاقے کے بعض بے آبرو رجعت پسند ممالک اس قدر بدنام ہوچکے ہیں کہ تینتیس روزہ جنگ کے زمانے کی طرح ایک بار پھران کی دھوکہ دہی آشکار ہوچکی ہے۔

ابنا: ڈاکٹرلاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ کے ہاتھوں صہیونی ریاست کی تاریخی شکست کی چھٹی سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے صہیونی ریاست کو جو طمانچہ رسید کیا تھا اس کا درد آج بھی موجود ہے اور وہ متعدد سیاسی مسائل کی صورت میں آشکار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نے تینتیس روزہ جنگ کے دلدل سے نکلنے کے لئے بائيس روز تک غزہ پر جارحیت کی تھی لیکن وہ بھی ایک نیا دلدل ثابت ہوئي۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اس مرحلے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی سمجھ میں یہ بات آگئي ہے کہ وہ سادہ لوح ملکوں کو ایران کے خلاف بھڑکاکر دلدل میں مزید دھنستے چلے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے ایک بار پھر علاقائي ملکوں کو خبردار کیا  کہ اگر وہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں میں کھلونہ بننے سے پرہیز نہیں کریں گے تو انہیں نقصان ہوگا کیونکہ یہ ساری باتیں تاریخ کے حافظے میں محفوظ رہیں گي۔

.......

/169